Sep ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران نے کی مستونگ میں عید میلادالنبی (ص) کے جلوس میں خودکش دھماکے کی مذمت

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزارت خارجہ کے ترجمان نے مستونگ میں عید میلادالنبی (ص) کے جلوس سے قبل ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ ایران : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی اور وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر (مستونگ) میں دہشت گردوں کی جانب سے نبی رحمت حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے میلاد کے جلوس کے شرکاء پر دہشت گردانہ کارروائی کو آپ (ص) کی تعلیمات سے دوری کی واضح مثال قرار دیا۔

انہوں نےعید میلادالنبی (ص) کے جلوس کے شرکاء پر بم دھماکے کے مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام بالخصوص جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ کل پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر (مستونگ) میں عید میلادالنبی (ص) کے جلوس سے قبل ہونے والے خودکش دھماکے میں 59 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ ہنگو کی ایک مسجد میں جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکا ہوا، جس میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 12 نمازی زخمی ہو گئے۔

ٹیگس