Oct ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • المصطفی بین الاقوامی ایوارڈ کی تقریب

المصطفی بین الاقوامی ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر عالم اسلام کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی میں تجربات کا تبادلہ عمل میں آیا۔

سحر نیوز/ ایران: ترقی پذیر اسلامی ملکوں کی تنظیم ڈی ایٹ کی اقتصادی یونین کے ڈائریکٹر احمر اسماعیل نے بتایا ہے کہ المصطفی بین الاقوامی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لئے آنے والے اسلامی ملکوں کے سائنسدانوں اور دانشوروں نے طب سمیت، سائنس وٹیکنالوجی کے مختلف موضوعات پر منعقد ہونے والے اجلاسوں میں شرکت اور اپنے تجربات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کئے ۔

احمراسماعیل نے کہا کہ ان اجلاسوں میں اسلامی ملکوں کے سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین اپنے تجربات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرکے، اسلامی ملکوں کی پیشرفت میں مدد کرسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں جب بھی ایران آیا ہوں، تو پابندیوں کے باوجود سائنس و ٹیکنالوجی میں ایران کی ترقی و پیشرفت نے مجھے حیرت زدہ کیا ہے۔

آٹھ ترقی پذیر اسلامی ملکوں کے گروپ ڈی ایٹ میں ایران، ترکیہ، پاکستان، بنگلادیش، انڈونیشیا، ملیشیا، مصر اور نائیجیریا شامل ہیں ۔

پانچویں المصطفی بین الاقوامی ایوارڈ کی تقریب شہر اصفہان میں جمعرات 28 ستمبر کو شروع ہوئی اور پیردو اکتوبرکی شام ختم ہوئی ۔ اس تقریب میں عالم اسلام کے چالیس ملکوں کے سوسے زائد سائنسدانوں نے شرکت کی۔

ٹیگس