Oct ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۶:۳۷ Asia/Tehran

ایرانی فوج کے مشترکہ ڈرون ایک ہزار چار سو دو، فوجی مشقوں کے ترجمان نے کہا ہے کہ مختلف ایرانی ڈرون طیاروں کے ذریعے ڈرون مواصلاتی خلل کا آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔

سحر نیوز/ ایران: خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں جنوب سے مشرقی، مغربی، شمالی اور وسطی علاقوں کے درمیان ایران کے مختلف قسم کے تقریبا دو سو ڈرون طیاروں کی شرکت سے مشترکہ ڈرون فوجی مشقیں منگل کی علی الصبح شروع ہوگئیں۔

ایرانی فوج کے مشترکہ ڈرون ایک ہزار چار سو دو، فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیئر علی رضا شیخ نے کہا ہے کہ ان فوجی مشقوں کے پہلے مرحلے میں فوج کی الیکٹرانک یونٹوں کی جانب سے جنگ کے مختلف طریقوں کی مشقیں انجام دی گئیں۔

ترجمان نے فوجی مشقوں کے دوران ایران کے کمان انّیس ڈرون طیارے کے کامیاب آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اس ڈرون طیارے نے پہلی بار جنگی پرواز بھری اور اپنا آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔

ٹیگس