ایران اور سوڈان کا سفارت خانے کھولنے پر اتفاق
Oct ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور سوڈان تعلقات کی بحالی کے بعد ایک دوسرے کے ملک میں جلد ہی اپنے سفارت خانے کھولیں گے۔
سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران اور سوڈان نے سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد ایک دوسرے کے ممالک میں اپنے سفارت خانے سات سال بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طرفین نے مختلف میدانوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے جس سے دونوں اقوام کے مفادات کی تکمیل کے علاوہ علاقائی سیکورٹی اور استحکام میں بھی مدد ملے گی۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی باہمی احترام، مفادات اور امن کی بنیاد پر ہوگی۔