Oct ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • حرم امام رضا(ع) میں زائرین و مجاورین کے لئے قرآنی پروگرام ’’ترتیل الفجر‘‘ کا انعقاد

حرم امام رضا علیہ السلام میں قرآنی پروگرام’’ترتیل الفجر‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں قومی اور بین الاقوامی قاریانِ قرآن شرکت فرمائیں گے۔

سحرنیوز/ایران: آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ قرآنی پروگرام ہر روز صبح کی نماز کے بعد حرم امام رضا(ع) کے شعبہ دارالقرآن الکریم کی جانب سے رواق امام خمینی(رہ) میں منعقد کیا جائے گا جس میں زائرین و مجاورین شرکت فرمائیں گے۔
اس قرآنی پروگرام کے تحت ملک کے بین الاقوامی قاریانِ قرآن جناب محمد جواد پناہی،جناب رضا گلشاہی، جناب ہاشم روغنی ہرروز قرآن کریم کے آدھے پارہ کی تلاوت ترتیل کے ساتھ کریں گے جس کے بعد حوزہ علمیہ کے قرآنی اسکالر حجت الاسلام تولایی،حجت الاسلام یعقوبی، حجت الاسلام داوودی تلاوت شدہ قرآن کے قرآنی معارف بیان فرمائیں گے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حرم امام رضا(ع) کے دارالقرآن الکریم نے  2000میلادی سے کام کرنا شروع کیا۔
پیغمبر اکرم(ص) کے حکم کی تعمیل کرنے اور آستان قدس رضوی کی پالیسیوں کے مطابق حرم امام رضا(ع) کے زائرین و مجاورین کے قرآنی علم اور بصیرت کو فروغ دینے کے لئے کام انجام دے رہا ہے۔ اس مقصد کے حصول کےلئے مختلف قرآنی پروگراموں کے انعقاد اور سرگرمیوں کے ذریعہ جیسے قرآن کریم کی تعلیم کے لئے ورکشاپس کا انعقاد، ہمفکری نشستوں کا انعقاد، قرآنی محفلیں، قرآنی مقابلے اور قرآنی فیسٹیولز وغیرہ کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ تمام افراد کے لئے قرآن کریم سے انس و لگاؤ کا زمینہ فراہم ہوسکے۔

ٹیگس