Oct ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • اسلامی ممالک صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی روابط منقطع کریں: ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ پر صیہونی وحشیانہ حملوں کا سلسلہ فوری طور پر رکوایا جائے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ اسلامی ملکوں کو غزہ کے مظلوم عوام تک ادویات ،خوراک اور انسانی امداد پہنچانے کے لئے تمام راستے کھولنے کے لئے ضروری اقدام کرنے چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم کا جائزہ لینے کے لئے انسانی حقوق کونسل کا اجلاس بھی فوری طور پر منعقد ہونا چاہیے،نیز غزہ پر صیہونی وحشیانہ حملوں کا سلسلہ فوری طورپر رکوا یا جائے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک صیہونی حکومت سے اپنے سفارتی روابط منقطع کریں اور صیہونی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عرب ملکوں کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تیل اور گیس کی تجارت بند کردیں۔

پوری دنیا نے غزہ میں اسپتال پر ہوئے حملے کی مذمت کی ،مگر کسی نے اس حملے کو دہشت گردی سے تعبیر نہیں کیا ۔ اگر حماس کا مقبوضہ فلسطین پر حملہ دہشت گردی سے تعبیر کیا گیا تو غزہ کے اسپتال،مسجدوں اور چرچ میں موجود بے گناہ زخمیوں پر ہوئے حملوں کو کن بنیادوں پر دہشت گردی سے تعبیر نہیں کیاگیا؟ ظاہرہے نام نہاد امن پسند اور مہذب دنیا اس سوال کا جواب نہیں دے سکتی ،کیونکہ دہشت گردی اسی منافقانہ رویے کی پیداوار ہے ۔

ٹیگس