Oct ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • عالمی ادارۂ صحت کی خاموشی پر ایران کا احتجاج

ایران کے وزیر صحت نے، مشرقی بحیرۂ روم کے خطے کے لئے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر کے نام ایک خط میں، غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں اس ادارے کی خاموشی پر احتجاج کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت بہرام عین اللہی نے مشرقی بحیرۂ روم کے خطے کے لئے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر احمد المنظری کے نام ایک خط میں، عالمی ادارۂ صحت کے علاقائی اجلاس میں فلسطین کے عام شہریوں پر صیہونی حکومت کے سفاکانہ حملوں کی مذمت میں قرارداد جاری نہ کرنے پر ناراضگی ظاہر کی ہے-

عین اللہی نے اس خط میں تحریر کیا ہے کہ اگرچہ عالمی ادارۂ صحت کے مشرقی بحیرۂ روم کا سترواں علاقائی اجلاس کہ جو نو سے بارہ اکتوبر تک قاہرہ میں منعقد ہوا، علاقائی کمیٹی کا ایک اہم ترین اجلاس تھا اور یہ اجلاس غزہ کے بے گناہ عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے خاتمے اور ان تک انسان دوستانہ امداد کی ترسیل پر مبنی ایک قرارداد منظور کرنے کے لئے مناسب موقع تھا تاہم ایسا نہ ہوسکا

ٹیگس