Nov ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • رضوی لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری انڈسٹریز کمپنی نےقومی ہولسٹین فیسٹیول میں پہلا مقام حاصل کیا

رضوی لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری انڈسٹریز کمپنی نے ملکی سطح پر انیمیل ہسبنڈری انڈسٹری(مویشیوں کی افزایش کی انڈسٹری) کے لئے منعقد کئے گئے تیسرے فیسٹیول میں بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہوئے مادہ بچھڑی(مادہ گائے) سیکشن میں گولڈ میڈل جیت کر پہلا مقام حاصل کیا۔

سحرنیوز/ایران: آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛لائیو اسٹاک،پولٹری،ایکوائن(آبی جانور)، ویٹرنری میڈیسن اور برآمد کی جانے والی ڈیری مصنوعات کا 21 واں بین الاقوامی ایکسپو اصفہان  میں منعقد ہوا اور اسی دوران ایران کا تیسرا قومی گائے ہولسٹین فیسٹیول بھی اصفہان میں منعقد کیا گیا ، جس میں رضوی لائیواسٹاک اینڈ ڈیری انڈسٹریز کمپنی کی جانب سے پرورش پانے والی مادہ بچھڑی کو فیسٹول کے تمام معیاروں پر اترنے کیوجہ سے بہترین جانور کے طور پر انتخاب کیا گیا۔
رضوی لائیواسٹاک اینڈ ڈیری کمپنی نے حالیہ چند برسوں کے دوران اپنے ماہرین اورملک کے بہترین کنسلٹنٹس کی ٹکنیکی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے  بہترین جینیاتی اور اقتصادی عناصر کے حامل جانوروں کی افزائش  اوران کی نسل کو بہتربنانے کے پروگرام کو اپنے ایجنڈے میں شامل کیاجس کا نتیجہ اس قومی فیسٹیول میں حاصل ہوا۔
مستقبل میں مغربی ایشائی خطے  کے لئے دودھ دینے والی اعلیٰ نسل کی ہولسٹین  گائیں تخلیق کرنے کے مقصد سے رضوی لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری انڈسٹریز نے اگست2020  عیسوی سے ملک میں پہلی باراعلیٰ جینیاتی طور پر تیار یافتہ ریوڑ کے لئے ’’کنہ بیست‘‘ لائیو اسٹاک کمپلکس تشکیل دیا۔
یہ پروگرام اس حد تک کلیدی اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل تھا کہ آستان قدس رضوی کے متولی نے خود اس کا افتتاح کیا تاکہ بھرپور حمایت کے ساتھ جاری رہے اور ایران اعلیٰ نسل کے جینیاتی مویشیوں کے حصول کے ساتھ ساتھ ہولسٹین لائیو اسٹاک جین لائن میں بھی مستقل اور خودکفیل بن جائے۔
نسل کی جینیاتی لحاظ سے اصلاح اور افزایش نسل کے اس پروگرام کے تسلسل میں رواں سال 2023 کے اگست میں ’’کنہ بیست‘‘لائیو اسٹاک کمپلکس کے آخری  توسیعی مرحلے کا دوبارہ آغاز  آستان قدس رضوی کے متولی کے ذریعہ  کیا گیا تاکہ اس مرحلے کی تکمیل سے دودھ دینے والی اعلیٰ نسل کی جینیاتی گائیں کی افزائش کے ساتھ ساتھ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو اور نیز اس لائیو اسٹاک کمپلکس میں پانچ ہزار افراد کے لئے روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔
ان تمام کاوشوں کا نتیجہ یہ حاصل ہوا کہ رضوی لائیواسٹاک اینڈ ڈیری انڈسٹریز کمپنی نے مادہ بچھڑی سیکشن میں گولڈ میڈل،حاملہ گائیں سیکشن میں چاندی کا تمغہ اورسب سے زیادہ دودھ دینے والے گائیں کے سیکشن میں کانسی کا تمغہ جیت کر اس قومی فیسٹیول میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
ایران کا تیسرا قومی ہولسٹین گائے فیسٹیول 30 اکتوبر سے 2نومبر2023 تک ملک کی 13 نامور اور مشہور مویشی پالنے والی کمپنیوں کی موجودگی میں منعقد کیا گیا، فیسٹیول میں شرکت کرنے والے تمام جانوروں کا پندرہ عناصر سے معائنہ کرنے  کے بعد جیتنے والے جانورکا اعلان کیا گیا۔
حالیہ چند برسوں میں رضوی لائیو اسٹاک  تمام مویشی پالنے والی کمپنیوں سے پیش پیش ہے۔
رضوی لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری انڈسٹریز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے حالیہ برسوں کے دوران اس کمپلکیس میں انجام دیئے گئے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کے موقوفات کو استعمال کرنے والی فاؤنڈیشن کی بلندمدت پالیسوں اورملکی سطح پر غذا فراہم کرنے میں اس کمپلکس کے مطلوبہ ہدف تک پہچنے کو مدّ نظر رکھتے ہوئے 2023 کے موسم گرما کے آغاز میں ’’کنہ بیست‘‘ لائیو اسٹاک کمپلکس کے ترقیاتی منصوبہ کا آغاز کیا گیاتاکہ مویشیوں کی مقدار اور معیار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ملک کے مشرقی حصوں میں غذا فراہم کرنے اور مشہد مقدس کے پسماندہ علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو تقویت ملے۔
جناب آرش فرزادنیا نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’’کنہ بیست‘‘ رضوی لائیو اسٹاک کمپلکس کے ترقیاتی منصوبہ کی تکمیل سے مویشیوں کی پیداوار اور افزایش کی صلاحیت تقریباً 2500 مویشیوں سے بڑھ کر5000 مویشیوں تک پہنچ جائے گی، اور اس یونٹ کی  دودھ کی پیداوار میں سالانہ 100 ٹن دودھ کا اضافہ ہوگا۔
گفتگو کے آخر میں انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف گریڈ کے معیاری دودھ کی پیداوار میں ملک کو خود کفیل بنانے میں مدد کرنا اور شیرخوار بچوں کے لئے خشک دودھ کی پیداوار میں اضافہ کرنا بھی رضوی لائیواسٹاک اینڈ ڈیری انڈسٹریز کمپنی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ٹیگس