Nov ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • ریفرنڈم فلسطین کے بحران کا راہ حل: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنی مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کےفلسطینی قوم کے حق پر زور دیتے ہوئے فلسطین کے تمام حقیقی باشندوں کی شرکت سے ایک ریفرنڈم کے انعقاد کو بحران فلسطین کی مکمل راہ حل قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے تہران میں متعین غیر ملکی سفیروں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں اور نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف ظالمانہ جنگ کے خاتمے، غزہ کے محاصرے کے خاتمے، انسان دوستانہ امداد کی فوری ترسیل اور غزہ سے فلسطینیوں کی جبرا نقل مکانی کو روکنے کے لیے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کی تعمیری کوششوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی کے لئے انجام دی گئی کوششوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت غزہ اور غرب اردن کے باشندوں کا بے رحمانہ قتل عام بند ہوجائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ طوفان الاقصی آپریشن مکمل طور پر فلسطینیوں کا اپنا منصوبہ اور فیصلہ تھا کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے استقامتی مجاہدین سے مقابلے میں ناکامی کی وجہ سے غرب اردن اور غزہ کے نہتے عوام سے انتقام لینے کی کارروائی کی جس کا نتیجہ نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کی شکل میں سامنے آيا۔

ٹیگس