Nov ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی ادارے کارروائی کریں: ایران

​ایران کے وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ بین الاقوامی اداروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کریں۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے تنظیم آسیان کے سیکریٹری جنرل کے نام اپنے مراسلے میں غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت میں پندرہ ہزار فلسطینیوں کے قتل عام اور رہائشی عمارتوں اور شہری تنصیبات کی تباہی نیز عام شہریوں کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال اور ایٹمی حملے کی دھمکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ عالمی اداروں پر ذمہ داری عائد ہوتی کہ وہ اس غاصب حکومت کے خلاف کارروائی کریں۔

انھوں نے تنظیم اجتماعی سلامتی سے متعلق معاہدے کے سربراہ کے نام بھی اپنے مراسلے میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور فلسطینی عام شہریوں کے اجتماعی قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں عالمی اداروں کی لاتعلقی کو ہدف تنقید قرار دیا۔

حسین امیرعبداللہیان نے اس مراسلے میں غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کا سلسلہ بند، محاصرہ اور اسی طرح غاصبانہ قبضہ مکمل طور پر ختم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین کے نام بھی اپنے مراسلے میں صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں الاہلی اسپتال پر حملے کی مذمت میں افریقی یونین کے مواقف کی قدردانی کی اور غزہ کے خلاف جارحیت کا مکمل طور پر خاتمہ اور اس علاقے کے عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ انسان دوستانہ امداد ارسال کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

ٹیگس