Dec ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکہ داعش کو وجود میں لانے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے جرم میں شریک ہے: ایران

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ کا حکم دینے پر مبنی سابق امریکی حکام کے اعتراف کے باوجود موجودہ امریکی حکومت اس سلسلے میں اپنی ذمےداری پوری نہیں کر رہی ہے۔

سحرنیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے دہشت گردی سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے بارے میں امریکی حکومت کی رپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر کوئی اہمیت نہیں ہے۔

ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ سب پر واضح ہے کہ داعش کو وجود میں لانے کےسلسلے میں امریکی حکومت مرکزی ملزم ہے اور حال ہی میں وہ صیہونی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کی بھرپور حمایت کرنے اور اسے مختلف طرح کے بم اور تباہ کن اسلحہ فراہم کرنے کی بنا پر غزہ میں پندرہ ہزار سے زیادہ عام شہریوں ، خواتین اور بچوں کے قتل عام اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے جرم میں برابر کی شریک ہے۔

واضح رہے کہ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی تین جنوری دو ہزار بیس کو عراقی حکام کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر تھے کہ دہشت گرد اور جارح امریکی فوجیوں نے بغداد ایئرپورٹ کے قریب ان پر فضائی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں جنرل قاسم سلیمانی، الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس اور ان کے آٹھ ساتھی شہید ہوگئے تھے۔

ٹیگس