Dec ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران: انشورنس انڈسٹری پر بین الاقوامی کانفرنس، ایران اور پاکستان کے تعاون پر تاکید

انشورنس انڈسٹری کی گیارہویں بین الاقوامی کانفرنس، تہران کے میلاد ٹاور کے کانفرنس ہال میں جاری ہے۔

سحرنیوز/ایران: اس دو روزہ کانفرنس میں دنیا کے مختلف ملکوں کے بیمہ ماہرین اور بیمہ کار کمپنیوں کے عہدیدار شریک ہیں۔ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ایران اور خاص طور سے پڑوسی ملکوں کے درمیان بیمہ شعبے میں پائی جانے والی گنجائشوں کو اجاگر کرنا ہے۔ اس کانفرنس میں پاکستان بیمہ ایسوسی ایشن کا ایک چار رکنی وفد بھی شریک ہے۔ کانفرنس کے دوران ایران کی مرکزی بیمہ کمپنی اور پاکستان بیمہ ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کے ایک سمجھوتے پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔  پاکستان بیمہ ایسو سی ایشن کی ایگزکٹیو باڈی کے رکن ثاقب ذیشان نے سحر اردو ٹی وی سے گفتگو میں بتایا ہے کہ اس سمجھوتے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان انشورنس اور خاص طور سے اسلامی انشورنس سسٹم تکفل کے میدان میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کی راہوں کا جائزہ لینا ہے۔

ٹیگس