ایران صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکھٹائے گا
ایران کی عدلیہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ہم وزارت خارجہ کے تعاون سے صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کئے جانے کے کوشش کر رہے ہيں۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سیکریٹری کاظم غریب آبادی نے بدھ کی شام ہمارا انقلاب ہمیشہ مظلوموں کا حامی اور ظالموں کا دشمن رہا ہے " کے زیر عنوان ایک سیمینار سے خطاب میں بتایا کہ ہمارے قانونی ماہرین اور وکلاء متحدہ طور پر یہ کوشش کر رہے ہيں کہ عالمی اثر و رسوخ رکھنے والے ملکوں میں بھی صیہونی حکام کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ آپریشن طوفان الاقصی نے نہ صرف یہ کہ صیہونی حکومت کے ڈھانچے کو درہم برہم کر دیا بلکہ ایک بڑا طوفان بھی شروع کر دیا جس سے پوری دنیا کے لوگوں کے ضمیر سات عشرے سے جاری صیہونی مظالم کے خلاف بیدار ہو گئے ۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کی اپنی خفیہ ایجنسیوں اور فوج کے بارے میں کئی عشرے سے جاری پروپیگنڈے کا مقصد، صیہونی حکومت کی طاقت کی جھوٹی تصویر پیش کرنا تھا لیکن آپریشن طوفان الاقصی نے اس جھوٹ کی قلعی کھول دی اور صیہونی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کی کمزوری طشت از بام ہو گئی۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ حالیہ تبدیلیوں سے یہ واضح ہو گیا کہ بیت المقدس بدستور اسلامی ملکوں کے درمیان اتحاد کا مرکز ہے اور اسلامی ملکوں سے ہمیں توقع ہے کہ وہ سنجیدہ اور عملی اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی ممکن ہو صیہونیوں کے جرائم کا سد باب ہونا چاہیے اور اس حکومت کے جرائم کو روکنے کے لئے ہمیں قابل عمل تجاويز کی ضرورت ہے۔