Dec ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کا یورپی یونین سےمطالبہ: غزہ پر حملے مستقل طور پر بند ہوں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور سیکورٹی امور کے سربراہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے مستقل طور پر بند کرانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائيں۔

سحرنیوز/ ایران: وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اتوار کو یورپی یونین کے سیکورٹی اور خارجہ امور کے انچارج جوزف بورل کے نام خط میں غزہ میں جنگ بندی، اس کی پائیداری ، غیر فوجیوں کا قتل عام بند ہونے ، بین الاقوامی قوانین کی پابندی، نیز غزہ کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کے حوالے سے یورپی فریق کے تازہ موقف کی قدردانی کی ہے۔

انھوں نے جوزف بورل کے نام اپنے اس مکتوب میں غیر قانونی صیہونی کالونیوں کی تعمیر کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دینے نیزغرب اردن میں صیہونی آبادکاروں کے تشدد آمیز اقدامات کی مذمت کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور سیکورٹی امور کے انچارج جوزف بورل کے نام اپنے اس خط میں مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم کے پیش نظر، غزہ پر اس غاصب حکومت کے حملے مستقل طور پر بند کرانے نیز غزہ کا محاصرہ اور قبضہ ختم کرانے کے لئے موثر اقدامات انجام دیں۔

ٹیگس