انسانی حقوق اور خواتین کے تحفظ کا امریکی دعوی، جھوٹ ہے، وزیر خارجہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق اور خواتین کے تحفظ کا امریکہ دعوی صرف ایک جھوٹ ہے اور اس سے زیادہ کچھ نہيں۔
سحر نیوز/ ایران:وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے: امریکہ، غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرکے جس طرح سے غزہ میں عورتوں اور بچوں کے قتل عام کو جاری رکھنے میں تعاون کر رہا ہے اس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا کہ بچوں، خواتین اور انسانی حقوق کے تحفظ کے امریکہ دعوے جھوٹ کے سوا کچھ نہيں ہیں۔
یاد رہے امریکہ نے سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے متحدہ عرب امارات کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو اس کونسل میں 13 موافق ووٹ حاصل کرنے کے باوجود ویٹو کر دیا تھا۔
مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی شام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے پیش کردہ مسودہ قرارداد پر ووٹنگ ہوئی۔ سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے 13 ارکان نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیئے۔ برطانیہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جبکہ امریکہ نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا اور اسے ویٹو کر دیا۔