علاقے میں امریکی بحری بیڑوں پر ایران کی مکمل نظر
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر علاقے میں امریکی بحری بیڑوں اور بحری جہازوں پر مکل نظر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے ان بحری بیڑوں کے نکل جانے کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر اڈمرل تنگسیری نے علاقے میں امریکی بحری بیڑے کی آمد و رفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بحری بیڑہ علاقے میں بیس روز سے بھی کم عرصے سے رکا اور اس دوران اس کی ساری نقل و حرکت اور سرگرمیوں کی اطلاع سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کو ملتی رہی۔
انھوں نے کہا کہ امریکی بحری بیڑے کی آمد، صرف پروپیگنڈہ پہلو کا حامل ایک مسئلہ تھا کہ جس کا کوئی آپریشنل منصوبہ نہیں تھا جبکہ اس پر ہماری پوری نظر رہی۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کے اس بحری بیڑے کی موجودگی کے مقاصد کے بارے میں ہمیں جو اطلاعات ملتی رہیں ان کی بنیاد پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی جانب سے جتنے سوالات کئے جاتے رہے ان کے جوابات دیئے جاتے رہے اور یہ کہ علاقےمیں امریکی بحری بیڑوں اور بحریہ کے جہازوں کی موجودگی پرایران کا کنٹرول سسٹم مکمل مضبوط رہا اور اسی سسٹم کے تحت یہ بیڑے اور بحری جہاز واپس چلے گئے۔