ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف مغربی ممالک کے الزامات حقیقت پر مبنی نہیں، ایران
ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف مغربی ممالک کے الزامات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
سحرنیوز/ ایران: ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو ایران کے ایٹمی پروگرام کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں بتایا۔
محمد اسلامی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کی پارلمینٹ مجلس شورائے اسلامی کا اسٹریٹیجک ایکشن قانون، ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے حق میں ہے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف مغربی ممالک کے الزامات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی، آئی اے ای اے، کی رپورٹ سیاسی مسائل سے آلودہ ہے اور یہ کہ بعض یورپی ممالک بہت زیادہ خود خواہ ہیں نیز یہ بات بہت زیادہ آشکار ہے لیکن جو مسئلہ ہے وہ یہ ہے کہ ایجنسی اور ایران کے درمیان تعلقات این پی ٹی اور سیف گارڈ معاہدے کے دائرے میں ہیں اور وہ ایران کے جوہری پروگرام کی نگرانی کرتے ہیں۔