Dec ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم کا موقف قابل تعریف ہے: ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کے موقف کو قابل تعریف بتایا ہے۔

سحرنیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں کہا ہے کہ فلسطین کے موجودہ حالات کے تعلق سے ان کا موقف اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ تنظیم مغربی ایشیا میں امن و استحکام کو کتنی اہمیت دیتی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل جانگ منگ نے اس ملاقات میں فلسطینی قوم کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف اور فلسطین کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی قدردانی کی۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے موقف کی بنیاد، تنظیم کی نگاہ میں مشرق وسطی کی سلامتی کی اہمیت ہے ۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل جانگ منگ نے تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان اقتصادی، صنعتی اور سیکیورٹی تعاون کی توسیع میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مشارکت اور کردار کی اہمیت پر زور دیا ۔ انھوں نے کہا کہ وہ صنعتی اور اقتصادی تعاون میں توسیع نیز سرمایہ کاری کے تعلق سے بیشکک اجلاس میں پیش کی گئی اسلامی جمہوریہ ایران کی تجاویزکا خیرمقدم اور ان کا جائزہ لینے کے لئے تنظیم کے سیکریٹریٹ کی آمادگی کا اعلان کرتے ہیں۔

ٹیگس