Dec ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • ایرانی شارٹ فلم \
    ایرانی شارٹ فلم \"کالا پتھر\" کا ایک منظر

ایرانی شارٹ فلم "سیاہ سنگ" فرانس میں کلرمون فیسٹیول کے مقابلے میں حصہ لے رہی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق مختصر دورانیے کی ایرانی فلم "سیاہ سنگ یا کالا پتھر" جس کے ہدایت کار "سامان لطفیان" ہیں اور فلم ساز "سید مازیار ہاشمی" ہیں، فرانس کے کلرمون فیسٹیول میں شریک ہوگی اور اس طرح پہلی بار بین الاقوامی طور پر اس فلم کی  نمائش کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ فرانس کا کلرمون فیسٹیول دنیا کا سب سے باوقار شارٹ فلم فیسٹیول ہے۔

فرانس کے اسی نام کے ایک شہر میں ہر سال منعقد ہونے والا یہ فیسٹیول معروف بین الاقوامی فلم فیسٹیول "کان" کے بعد فرانس میں منعقد ہونے والا سب سے بڑا فلم فیسٹیول ہے جس میں اس سال مختصر دورانیے کی ایرانی فلم "سیاہ سنگ" پیش کی جا رہی ہے۔

 

ٹیگس