Jan ۱۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران: صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی اپیل کی حمایت کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت مختلف ملکوں نے غاصب صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں جنوبی افریقا کی اپیل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی قانونی چارہ جوئی کی ایران کی طرف سے حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے نمائندہ دفتر نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، فلسطین میں نسل پرست اسرائیلی حکومت کے جرائم کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے نسل کشی کنونشن کے تحت بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ دائر کئے جانے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کی حمایت کرتا ہے۔
اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں اسلامی اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری کو بھی جرائم کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے جنوبی افریقہ کی کاوشوں کی حمایت کرنی چاہیے۔

ٹیگس