Jan ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • فلسطینی عوام اور فٹبال ٹیم کی حمایت پر زور، ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی مہدی طارمی

ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی مہدی طارمی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت واجب ہے اور ہم ان سے کہتے ہیں کہ ان سخت حالات میں مضبوط رہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی مہدی طارمی نے قطر کے ایک میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو میں فلسطینی عوام سے کہتا ہوں کہ مضبوطی کے ساتھ ڈٹے رہیں۔ ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور اسٹرائیکر نے کہا کہ ایرانی فٹبال ٹیم کے طرفداروں کی طرف سے فلسطین کی حمایت ضروری ہے، یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے اور موجودہ حالات میں پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ فلسطینی عوام کتنے سخت حالات سے گزر رہے ہیں۔
مہدی طارمی نے کہا کہ فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی ٹیم بہت اچھی ٹیم ہے اور ہم ایشیا کپ اے ایف سی میں اس کی کامیابی کی آرزو کرتے ہیں۔

ٹیگس