ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i430047-ایرانی_وزیر_خارجہ_پاکستان_کے_دورے_پر_اسلام_آباد_پہنچ_گئے
اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آج اتوار کی شام اسلام آباد پہنچ گئے۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Jan ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آج اتوار کی شام اسلام آباد پہنچ گئے۔

سحرنیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اپنے پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر اسلام آباد گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اپنے اس دورے کے دوران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے علاوہ پاکستان کے دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے دورے میں سیکورٹی، اقتصادی، تجارتی اور دو طرفہ امور دونوں وزرا کی بات چیت اور صلاح و مشورے کے اہم موضوعات میں شامل رہیں گے۔