Jan ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران، موساد کے 4 خونخوار جاسوسوں کو سزائے موت

صیہونی حکومت کی خونخوار جاسوسی ایجنسی موساد کی آپریٹو ٹیم کے چار جاسوسوں کو سزائے موت دے دی گئی۔

سحر نیوز/ ایران: ان جاسوسوں کو گذشتہ ہجری شمسی سال میں ایران کے مرکز اصفہان میں بم دھماکے کے بعد پیچیدہ انٹیلی جنس آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

ایران کی وزارت اطلاعات نے جولائی 2022 میں ایک پریس نوٹ جاری کیا جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ موساد کی ایک آپریشنل ٹیم جو عراقی کردستان کے علاقے سے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہوئی تھی اور بم دھماکے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی، کو ایک پیچیدہ آپریشن کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس دہشت گرد ٹیم کے چار اہم ارکان کے خلاف قانونی کارروائی ایک سال تک جاری رہی اور تحقیقات، شواہد اور دستاویزات کے مد نظر، جرائم کے اعتراف اور الزامات کی تشریح مکمل ہونے کے بعد ان کا مقدمہ عدالت میں بھیجا گیا اور عدالت نے مجرموں کے لئے سزائے موت کا حکم جاری کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ آپریشن سے تقریباً ڈیڑھ سال قبل ان افراد کی شناخت کوملہ دہشت گرد گروہ کے ایک سینئر رکن نے کی تھی اور انہیں موساد میں بھرتی کیا گیا تھا اور انہیں کئی مراحل میں تربیت اور ٹریننگ کے لیے افریقی ممالک بھیجا گیا تھا۔

ان ٹریننگز میں موساد کے افسران موجود ہوتے تھے اور ٹیم ممبران کے حوصلے بلند کرنے کے لیے موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے ایک میٹنگ میں ٹیم ممبران کو بریفنگ بھی دی تھی۔

ٹیگس