Feb ۱۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکی دہشتگرد فوج نے الحشد الشعبی کے کمانڈر کو ، اسرائیلی اہداف کے تحت شہید کیا ہے: وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکی دہشت گرد فوجیوں نے عراق کی عوامی رضاکار فورس کے رہنما کو ، فلسطینی عوام کے خلاف اور اسرائیلی اہداف کے تحت شہید کیا ہے

سحرنیوز/ ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے عراق کے اندر امریکی حکومت کے دہشت گردانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور اسے امریکہ کی حکومتی دہشت گردی کا مصداق، عراق کے اقتداراعلیٰ، ارضی سالمیت کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے-

واضح رہے کہ چند روز قبل عراق کے اندر امریکہ کی دہشت گردانہ کارروائی میں عراقی رضاکارفورس الحشدالشعبی کے کمانڈر ابوباقر الساعدی سمیت داعش دہشتگردوں کے خلاف برسرپیکار کئی استقامتی جوان شہید ہوگئے تھے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراقی حکومت، قوم اور شہدا کے گھروالوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ہاتھوں اس طرح کی مہم جوئی علاقائی و عالمی امن و سیکورٹی کے لئے خطرہ ہے

ناصرکنعانی نے ایک بار پھر علاقے میں امریکہ کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات اور بحران و عدم استحکام کا دائرہ بڑھنے سے روکنے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی ذمہ داری پر زور دیا۔

 

ٹیگس