اسامہ حمدان: جنگ بندی کی شرائط اٹل ہیں، اس پر سودے بازی نہیں ہوگی
حماس تنظیم کے اعلی عہدے دار اسامہ حمدان نے جو اس وقت تہران کے دورے پر ہیں، کہا کہ حماس نے جنگ بندی کے لئے جن شرطوں کا اعلان کیا ہے کہ اس پر سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔
سحرنیوز/ایران: حماس تنظیم کے اعلی عہدے دار اسامہ حمدان نے تہران میں منعقدہ ذرائع ابلاغ کی چوبیسویں بین الاقوامی نمائش کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صیہونیوں کے جرائم میں مغرب کے ہاتھ بھی خون سے رنگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا غزہ میں ایک انسانی المیے کا مشاہدہ کر رہی ہے لیکن امریکہ اور بعض یورپی ممالک اس سے منہ پھیرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسامہ حمدان نے کہا کہ ان سب مظالم کے باوجود فلسطینی قوم ڈٹی ہوئی ہے اور اپنے استحکام کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں نے صیہونی دشمن کی بے بسی کا پردہ فاش کردیا ہے۔انہوں نے استقامت کو فلسطینی عوام اور مسلم اور عرب امہ کے اتحاد کا محور قراردیا۔