Mar ۰۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ناکام، فضائی صنعت کے شعبے میں ایران کی ترقیات

امریکی پابندیاں ایران کی فضائی صنعت کو متاثر نہیں کرسکی ہیں۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع سے وابستہ فضائی صنعتی ادارے کے سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی فضائی صنعت پر تقریبا 40 برسوں سے پابندیاں عائد ہیں کہا کہ ان پابندیوں کے باوجود، ہمارے ملک کی فضائی صنعت رکی نہيں ہے۔ امیر افشین خواجہ فرد نے جمعرات کو البرز صوبے میں پہلی فضائی نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ ہم فضائی صنعت کے شعبے میں ملک کی ضرورتیں پوری کر رہے ہيں اور ہماری توانائيوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی فضائی صنعت پر تقریبا 40 برسوں سے پابندیاں عائد ہیں لیکن ان پابندیوں کے باوجود، ہمارے ملک کی فضائی صنعت رکی نہيں ہے اور اس سے دنیا میں ہماری پوزيشن کا پتہ چلتا ہے۔ خواجہ فرد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج ایران میں بنایا گيا 4 سے 6 ٹن کا مال بردار طیارہ تجرباتی پرواز کر رہا ہے، کہا کہ عالم اسلام میں انڈونیشیا کے بعد ہمارا دوسرا ملک ہے جس نے بغیر کسی دوسرے ملک کی مدد سے طیارہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ٹریننگ کے لئے ماڈرن جیٹ طیارہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہيں جو پرواز کر رہا ہے اور اس سے پوری دنیا کے سامنے اس شعبے میں ہماری صلاحیتیں ثابت ہوئی ہيں۔
انہوں نے کہا: پابندیوں کی وجہ سے اس جیٹ کا انجن کوئی ہمیں فروخت کرنے پر تیار نہيں تھا اس لئے ملک کی نالج بیسڈ کمپنیوں نے باہمی تعاون سے اس کا انجن تیار کیا اور اس کام میں ایران کی 40 کمپنیوں نے حصہ لیا۔

ٹیگس