Mar ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • جینیوا: ایران ترک اسلحہ کمیشن کا سربراہ بن گيا

جینیوا میں ایران کے سفیر اور نمائندے نے بتایا ہے کہ ایران، ترک اسلحہ کمیشن کا سربراہ بن گيا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: جینیوا میں ایران کے سفیر اور نمائندے علی بحرینی نے بتایا ہے کہ پیر کے روز سے جینیوا میں ترک اسلحہ کانفرنس کی سربراہی ایران کر رہا ہے۔ایران کی صدارت چار ہفتوں تک جاری رہے گی۔

ایران اپنی صدارت کے دور میں خاص طور پر ترک اسلحہ کے سلسلے میں پینل کی تشکیل کا ارادہ رکھتا ہے جس کے دوران کئی موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا جس میں سب سے اہم عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے خالی مشرق وسطی کے چیلنجوں کا جائزہ لینا ہے۔

یہ کانفرنس ترک اسلحہ کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی سب سے اہم کانفرنس ہے۔

 

ٹیگس