Apr ۱۰, ۲۰۲۴ ۰۳:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے-

سحرنیوز/ ایران: منگل کی رات کو ایران میں رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر کی جانب سے ایران میں چاند نظر آنے اور آج بدھ کو عیدالفطر کا اعلان کیا گیا ہے- 

ولی فقیہ آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفتر سے جاری ہونے والے اس اعلان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں قائم رویت ہلال کمیٹیوں کی رپورٹ کی بنیاد پر آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کے نزدیک ماہ شوال کا چاند ثابت ہوگيا ہے اور آج بدھ کو یکم شوال اور عیدالفطر ہے-

گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی تہران میں نماز عیدالفطر مصلی امام خمینی (رح ) میں مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے قائد انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جائے گی-

پاکستان میں بھی عیدالفطر آج بدھ کو منائی جا رہی ہے-  ساتھ ہی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، فلپائن، ملائشیا اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر آج 10 اپریل کو ہے-

ٹیگس