Apr ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • جارح کی تنبیہ ایک ضرورت ہے، ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جب جارح اسرائیل تمام بین الاقوامی قوانین اور ویانا کنوینشن کی خلاف ورزي کر رہا ہے اور اس نے سفارتی مقامات اور افراد کی سیکورٹی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، ان حالات میں اپنا قانونی دفاع کرنا اور جارح کو سزا دینا نہایت ہی ضروری ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جرمن ہم منصب آنالنا بربوک سے ٹیلی فونی گفتگو میں شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر صہیونی حملے میں سات ایرانی فوجی مشیروں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ کشیدگی سے دور رہنے کی پالیسی اختیار کی ہے۔
وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران کو جرمنی سے، نسل کش صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کی واضح الفاظ میں مذمت کرنے کی توقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب حکومت ہے اور فلسطین کو بھی اپنے قانونی اور جائز دفاع کا حق حاصل ہے، چنانچہ اس سلسلے میں موجودہ مسائل کے حل کا واحد راستہ غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم کا خاتمہ ہے۔
جرمنی کی وزیر خارجہ نے مسلمانوں کو عید کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عید الفطر امن کی پیغامبر ہے کہا کہ اس کشیدہ صورتحال میں جرمنی، اسلامی جمہوریہ ایران سے تحمل سے کام لینے کی درخواست کرتا ہے۔ جرمنی کی وزیر خارجہ بربوک نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر اسرائیلی حکومت کے حملے کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ سفارتی مقامات کو مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔

ٹیگس