سیستان و بلوچستان کے سیلاب زدگان کے لئے صدر ایران کا فوری ایکشن پلان
Apr ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
سیستان و بلوچستان کی اسلامی شوری کونسل کے رکن نے بتایا ہے کہ صدر کے فوری ایکشن پلان اور وزیر داخلہ کی موجودگی نے صوبے میں سیلاب سے ہونے والے پانی، بجلی اور نقل و حمل کے مسائل کو کم کیا ہے۔
سحرنیوز/ ایران: اسماعیل حسین زہی نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں سیلاب کی روک تھام اور عوام کو خدمات فراہم کرنے کے لیے حکومت کے حالیہ اقدامات کے بارے میں بتایا کہ حالیہ شدید بارشوں نے صوبے کے 289 دیہاتوں اور 6 شہروں میں پانی کی سہولیات کو نقصان پہنچایا۔
اسلامی کونسل میں خاش کے نمائندے نے سیلاب زدہ علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے صدر کے فوری احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نائب صدر اور وزیر داخلہ بھی صوبہ میں سیلاب سے پیدا ہونے والی مشکلات کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔