Apr ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • غزہ کی تازہ صورتحال پر ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران اور سلطنت عمان کے وزرائے خارجہ نے صیہونی حکومت کے مظالم کے خاتمے ، فوری جنگ بندی اور غزہ کے عوام کے لئے انسانی امداد کی ترسیل پر زور دیا ہے-

سحرنیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ٹیلیفونی گفتگو میں سلطنت عمان کے وزیر خارجہ نے علاقے میں صیہونی حکومت کے عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات کی مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ علاقے میں امن وسلامتی کی بحالی کا واحد راستہ غزہ میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کو روکنا ہے۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بھی خطے کی حالیہ تبدیلیوں کے بارے میں سلطنت عمان کے ٹھوس اور مضبوط موقف کا شکریہ ادا کیا اور اس کی قدردانی کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور صیہونی حکومت کے جرائم کے خاتمے، فوری جنگ بندی اور غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد بھیجنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس