پاکستان کی ایک سڑک کا نام ایران کے نام پر رکھا جائے گا
Apr ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
صدرمملکت سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد کی ایک سڑک کا نام ایران کے نام پر رکھا جائے گا-
سحرنیوز/ پاکستان: پروگرام کے مطابق ایران روڈ کی تقریب رونمائی اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات اور مذاکرات کے بعد انجام پائے گی-
اسلام آباد کی جس سڑک کا نام ایران کے نام پر رکھا جائے گا اس کا نام پہلے ایلیونتھ روڈ تھا لیکن آج پیر کے دن اس کا نام بدل کر ایران روڈ رکھ دیا جائے گا
سڑکوں کا نام ایران اور پاکستان کی مشہور شخصیات کے نام پر رکھنا دونوں ملکوں کے ثقافتی تعلقات کا ایک حصہ ہے
اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے ساتھ گہرے ثقافتی تعلقات کے تناظر میں تہران کی بعض سڑکوں کا نام پاکستان ، علامہ اقبال اور محمد علی جناح کے نام پر رکھا ہے-