عراقی وزیر اعظم کی رہبر انقلاب سے ملاقات (ویڈیو)
May ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۳:۲۷ Asia/Tehran
عراقی وزیراعظم نے رہبر معظم کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید صدر رئیسی اخلاص کے پیکر تھے۔
سحرنیوز/ایران: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے رہبر معظم سے ملاقات کے دوران صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر رہبر معظم، ایرانی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی۔
اس موقع پر رہبر معظم نے کہا کہ ہم نے بہت ہی برجستہ شخصیت کو کھودیا ہے۔ شہید صدر رئیسی انتہائی سنجیدہ اور مصمم ارادے کے مالک صدر تھے۔ ملاقات کے دوران عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی تشییع جنازہ کے مناظر دلیل ہیں کہ شہید صدر رئیسی عوام میں بہت عزیز اور مقبول تھے۔