May ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران میڈیکل سائنس میں سب سے ‎زیادہ تحقیقات کرنے والے 20 ممالک میں شامل

اسلامی جمہوریہ ایران کا شمار دنیا کے ایسے 20 ممالک میں ہونے لگا ہے کہ جس نے2023 میں اسکوپس اور ویب آف سائنس ڈیٹا بیس میں سب سے زیادہ سائنسی مقالے پیش کئے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامک ورلڈ سائنس سائیٹیشن سینٹر آئی ایس سی (ISC) کے سربراہ سید احمد فاضل زادہ نے بتایا ہے کہ اسکوپس اور ویب آف سائنس آنلائن جریدوں کے مطابق، سن 2023 میں طب، میڈیکل سائنس اور صحت عامہ کے شعبوں میں ایران کے محققین اور ماہرین نے جتنے سائنسی مقالے پیش کئے ہیں اس کی ایک فہرست آئی ایس سی کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔

سید احمد فاضل زادہ نے بتایا کہ چین اور امریکہ کی سائنسی تحقیقات سب سے زیادہ رہی ہیں جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اسکوپس بیس میں 16ویں پوزیشن جبکہ ویب آف سائنس نے سترہویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویب آف سائنس ویب سائٹ پر ایرانی محققین کے مقالے اور تحقیقات سب سے زیادہ میڈیکل شعبے میں رہے ہیں اور اس کے بعد انجنیئرنگ اور بایولاجی میں سب سے زیادہ تحقیقات کی گئی ہیں۔ ان مقالوں کی تعداد 1 لاکھ 59 ہزار کے قریب قرار دی گئی ہے۔

 

ٹیگس