فلسطین کو رکنیت دینے کا عالمی ادارہ صحت کا فیصلہ تاریخی ہے: ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i433970-فلسطین_کو_رکنیت_دینے_کا_عالمی_ادارہ_صحت_کا_فیصلہ_تاریخی_ہے_ایران
اقوام متحدہ کےجنیوا دفتر میں ایران کے نمائندہ دفتر نے عالمی صحت کونسل کے ستترویں اجلاس میں فلسطین کو رکنیت دینے کے عالمی ادارہ صحت کے فیصلے کو ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۳, ۲۰۲۴ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • فلسطین کو رکنیت دینے کا عالمی ادارہ صحت کا فیصلہ تاریخی ہے: ایران

اقوام متحدہ کےجنیوا دفتر میں ایران کے نمائندہ دفتر نے عالمی صحت کونسل کے ستترویں اجلاس میں فلسطین کو رکنیت دینے کے عالمی ادارہ صحت کے فیصلے کو ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: جنیوا میں ایران کے نمائندہ دفتر نے ایک ایکس پوسٹ میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے فلسطین کو اس ادارے کی رکنیت دیے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے اور فلسطین کو یہ امکان فراہم کرتا ہے کہ اسے دیگر رکن ملکوں کے ساتھ بیٹھنے، بیان دینے اور تجویز پیش کرنے کا حق حاصل ہو۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے دیگر اداروں کو بھی اس بین الاقوامی ادارے کی پیروی کرنی چاہیے اور فلسطین کی درخواست قبول کر کے اس تاریخی ناانصافی کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔