Jun ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • عید الاضحی اور عید غدیر کے مبارک موقع رہبر انقلاب اسلامی نے ہزاروں لوگوں کو دیا بہترین تحفہ

ایران کی عدلیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 2654 افراد کی سزا ختم یا کم کئے جانے کی تجويز کو منظوری دے دی ہے ۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین صادق رحیمی نے  عید الاضحی اور عید غدیر کی مناسبت سے سزاؤں کی معافی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا : اس مرحلے میں ایسے 2 ہزار 654 لوگوں کی سزائيں معاف اور کم کی گئ ہیں جو شرطوں پر پورے اترتے تھے اور ان سب کے کیس کا معافی کی کمیشن میں جائزہ لیا گيا تھا اور پھر عدلیہ کے سربراہ کی تائید کے بعد ان کے نام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پاس بھیجے گئے تھے۔

حجت الاسلام والمسلمین صادق رحیمی نے بتایا ایک ہزار 38 لوگوں کو معافی کی وجہ سے مکمل آزادی مل گئی جبکہ ایک ہزار 616 لوگوں کی سزاؤں میں کمی کر دی گئی جن میں سے 29 لوگوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی جسے کم کرکے عمر قید کر دیا گيا۔ ان کے مطابق جن لوگوں کو معافی ملی ہے ان میں سے 182 خواتین اور 30 غیر ملکی ہيں۔

 

ٹیگس