ایران کے صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے پہلے ٹی وی مناظرے سے 92 فیصد لوگ مطمئن: ڈاکٹر جبلی
ایران کے نشریاتی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے پہلے ٹی وی مناظرے کے بعد ہمارے ابتدائی اندازوں کے مطابق 92 فیصد سے زیادہ لوگ اس بحث سے مطمئن تھے۔
سحرنیوز/ایران: نشریاتی ادارے کے سربراہ پیمان جبلی نے صدارتی انتخابات کے مباحثوں کے بارے میں کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کے درمیان صدارتی انتخابات کے پہلے مناظرے کے بارے میں کہا کہ ملک کے عام خاص ہر طبقے نے صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے پہلے ٹی وی مناظرے کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور ابتدائی اندازوں کے مطابق 92 فیصد سے زیادہ لوگ اس بحث سے مطمئن تھے جن میں زیادہ تر آراء عام لوگوں کی ہیں۔
پہلے مناظرے کا آغاز ہمارے شہداء کے احترام کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد امیدواروں کے قرعہ اندازی ہال میں داخل ہونے، خود قرعہ اندازی کی تقریب اور امیدواروں کے بیک وقت داخل نہ ہونے اور منصوبہ بندی کرنے اور استقبال کی تقریب میں تھوڑا زیادہ وقت لگ گیا۔ جس کی وجہ سے مناظرہ اپنے وقت سے آدھا گھنٹے دیر سے شروع ہو سکا۔ انہوں نے کہا: ہم امیدواروں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور بدھ کے دن ہی ہم چاروں مباحثوں کی قرعہ اندازی کریں گے۔
نشریاتی ادارے کے سربراہ پیمان جبلی نے کہا کہ اگلے مباحثوں کے آغاز میں ہم چند منٹوں کی بھی تاخیر نہیں کریں گے اور ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ تہران کے وقت کے مطابق رات آٹھ بج کر پانچ منٹ تک مناظرہ شروع ہو جائے۔