کینیڈا کے معاندانہ اقدام کی مذمت، ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i434542-کینیڈا_کے_معاندانہ_اقدام_کی_مذمت_ایران_کے_قائم_مقام_وزیر_خارجہ
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کینیڈا کی جانب سے سپاہ پاسداران کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
  • کینیڈا کے معاندانہ اقدام کی مذمت، ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کینیڈا کی جانب سے سپاہ پاسداران کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف کینیڈا کی حکومت کے معاندانہ اقدام کے جواب میں، سوشل نیٹ ورک ایکس پر ایک پیغام میں لکھا کہ کینیڈا کا سپاہ پاسداران کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ غیر قانونی اقدام ہے۔ سپاہ، ایران کی فوجی قوت کا اٹوٹ انگ ہے، جس نے قومی سلامتی، علاقائی سالمیت کے دفاع، خطے کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ میں منفرد کردار ادا کیا ہے اور کینیڈا کا یہ اقدام نسل کش صیہونی حکومت، دہشت گردوں اور علاقائی امن اور استحکام کے دیگر دشمنوں کے لیے مضحکہ خیز تحفہ ہے۔
علی باقری نے کہا کہ اس اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ فیصلے کے نتائج کی ذمہ داری کینیڈا کی حکومت پر عائد ہوگی۔