Jun ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • قرآن و سنت میں سب سے زیادہ تاکید عدل و انصاف کی گئی ہے: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے کسی کا بھی کوئی لحاظ کئے بغیر انصاف کی فراہمی کو عدلیہ کا بنیادی ترین فریضہ قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: آج عدلیہ کے سربراہ، جج صاحبان اور عدلیہ کے دیگر اعلی عہدیداروں اور کارکنوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں عوام کے تنازعات اور اختلافات کو عدل و انصاف کی بنیاد پر حل کرنا، عدلیہ کے بنیادی ترین فرائض میں شمار کیا ۔ آپ نے فرمایا کہ قرآن و سنت میں سب سے زیادہ تاکید عدل و انصاف کی گئی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں فرزند رسول حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی اس حدیث کا حوالہ دیا کہ عدلیہ کو اس طرح عمل کرنا چاہئے کہ دشمن خود کو ظلم اور نا انصافی سے محفوظ سمجھیں اور قریبی ترین دوست غیر منصفانہ جانبداری سے مایوس رہیں۔

آپ نے صدارتی انتخابات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے صدارتی امیدواروں کو تاکید فرمائی کہ ایک دوسرے کے ساتھ مباحثے میں اس بات کا خیال رکھیں کہ ملک و قوم کے دشمن ان کی باتوں سے خوش نہ ہوں۔

ٹیگس