Jun ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran

ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ تنظیم اے سی ڈی کے رکن ملکوں کے اعلی سفارتکاروں کی نشست اتوار تیئیس جون کو منعقد ہوئی۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے اکنامک ڈپلومیسی سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر مہدی صفری کی صدارت میں منعقد ہونے والی اے سی ڈی کی اس نشست میں تنظیم کے رکن بتیس ملکوں کے اعلی عہدیداروں اور سفارتکاروں نے شرکت کی ہے۔
اس کے علاوہ اکو، سیکا ڈی ایٹ، کولمبو پلان اور اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا اور بحرالکاہل (اسکیپ) جیسی بعض دیگر عالمی تنظیموں کے اعلیٰ عہدے دار بھی اس اجلاس میں شریک ہیں۔ ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے تہران اجلاس میں رکن ملکوں کے حالات، خطے کے تغیرات اور تنظیم کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا اختتامی بیان پر تبادلہ خیال کیا۔
ACD کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم 2002 میں تشکیل پایا، اسلامی جمہوریہ ایران نے 2004 میں اس کی رکنیت اختیار کی اور اس وقت تنظیم کا صدر ہے۔ اس تنظیم کے رکن 35 ممالک دنیا کی 30 فیصد ناخالص پیدوار کے مالک ہیں۔

ٹیگس