Jun ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران کے صدارتی امیدواروں کا چوتھا ٹی وی مناظرہ

ایران کے صدارتی امیدواروں کا چوتھا ٹی وی مناظرہ کل رات پیر کو براہ راست نشر کیا گیا۔

سحرنیوز/ایران: صدارتی امیدواروں انتخابی مباحثے کے دوران ماہرین کے سوالات کا جواب دینے کے علاوہ ملکی خارجہ پالیسی کے حوالے سے اپنا انتخابی منشور پیش کیا- ساتھ ہی امیدواروں نے اپنی حکومت کے پروگراموں اور منصوبوں کی وضاحت کی ۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے درمیان ٹی وی اور ریڈیو پر لائیو مباحثہ جاری ہے۔ اب تک انتخابی مباحثے کے تین دور ہوچکے ہیں۔ کل رات میں مباحثے کا چوتھا دور ہوا جس میں تمام امیدواروں نے شرکت کی- انتخابی مباحثوں کا آخری دور آج دوپہر میں انجام پائے گا۔
گزشتہ تین ٹی وی مناظروں کی طرح چوتھے ٹی وی مناظرے میں بھی عوام میں کافی جوش و ولولہ نظر آیا اور گھروں کے علاوہ پبلک مقامات اور امیدواروں کے انتخابی دفاتر میں بھی لوگ یہ مناظرہ دیکھتے نظر آئے۔
مناظرے میں صدارتی انتخاب کے تمام چھے امیدوار مصطفی پور محمدی، مسعود پزشکیان، امیرحسین قاضی زادہ ہاشمی، علی رضا زاکانی، سعید جلیلی اور محمد باقر قالیباف نے شرکت کی-

ٹیگس