ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو
Jun ۲۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ علی باقری کنی اور سرگئی لاؤروف کی ٹیلیفونی گفتگو میں مغربی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
سحرنیوز/ایران: ارنا نے روسی وزارت خارجہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران اورروس کے وزرائے خارجہ نے اپنی ٹیلیفونی گفتگو میں غزہ کی جنگ بند نہ ہونے اور علاقے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے علاقے کے مسائل کو سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے سبھی موضوعات پر تبادلہ خیال کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے اپنی اس ٹیلیفونی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے موضوعات پر قریبی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔