لبنان صیہونیوں کے لئے جہنم میں تبدیل ہوجائے گا: قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری
اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لبنان یقینی طور پر صیہونیوں کے لیے ایک جہنم میں تبدیل ہوجائے گا جہاں سے ان کی واپسی ناممکن ہوگی۔
سحرنیوز/ ایران: ارنا کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے آج کابینہ کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ لبنان نے مزاحمت کے میدان اور سفارت کاری کے میدان میں فعال کردار ادا کیا ہے-
باقری نے سعودی عرب کے ولی عہد بن سلمان کے دورہ ایران کے بارے میں کہا کہ ان کا دورہ ایران ہمارے اور سعودی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے تاہم نئی حکومت تشکیل پا جائے تاکہ بات چیت جاری رہے۔
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے امکان کے جواب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ میں طاقت اور صلاحیتوں کے ایسے عناصر ہیں کہ جو کسی ایک شخص کے آنے یا جانے سے چاہے صدر ہو یا کوئی اور شخص، ہماری اسٹریٹجک پالیسی متاثر نہیں ہو سکتی۔ تاہم ہمارے پاس امریکہ سمیت بین الاقوامی منظر نامے میں ہونے والی تبدیلیوں کے لیے ضروری پیشین گوئیاں موجود ہیں اور نئی حکومت یقینی طور پر سنجیدہ اقدامات کرے گی۔
دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے ایرانی مسافر بردار طیارے کو نشانہ بنائے جانے کی برسی کے موقع پر ایکس چینل پر ایک پیغام میں لکھا ہے : امریکہ کی جانب سے ایرانی قوم کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ غیر منصفانہ پابنیدیاں عائد کرنے سمیت مختلف شکلوں میں بدستور جاری ہے ۔
علی باقری کنی نے اس پیغام میں مزید کہا کہ خلیج فارس میں ایرانی مسافر بردار طیارے کو نشانہ بنانے کے امریکہ کے بزدلانہ اور دہشت گردانہ اقدام کو 36 سال گزر چکے ہیں۔ امریکہ کی طرف سے ایرانی عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی مختلف شکلوں میں جاری ہے جس میں ظالمانہ پابندیاں عائد کرنا بھی شامل ہے۔
انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا: فلسطین میں صیہونی جرائم کی امریکہ کی جانب سے وسیع حمایت، نسل کشی، قتل عام، جبری قحط اور تباہی و بربادی کی امریکی حکومت کی تاریخ میں ایک اور باب سمجھی جا رہی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے ڈٹ کر ان جرائم کا مقابلہ کیا ہے اور تمام دباؤں کے باوجود اسے اس پر فخر ہے۔
باقری نے مزید لکھا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں امریکہ کی غیر قانونی مداخلت نے اس ملک کو دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی حکومتوں میں قرار دے دیا ہے ۔ یکطرفہ اقدامات اور پابندیوں کا استعمال اور صیہونی حکومت کی نسل کشی اور جرائم کی جامع اور غیر مشروط حمایت امریکہ کے اب تک انسانی حقوق کے خلاف سب سے تباہ کن اقدامات میں سے ہے۔ آج غزہ میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے رویے سے امریکی انسانی حقوق کا مفہوم سب پر عیاں ہے.