Jul ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران میں چودھویں صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کی ووٹنگ

اسلامی جمہوریہ ایران میں چودھویں صدارتی انتخابات کے دوسرے دورے کے لئے ووٹنگ آج صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگئی ہے

سحرنیوز/ایران: ایران کے الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کے لئے ووٹنگ آج صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگئی ہے۔
ہمارے نمائندوں کے مطابق دوسرے دور کے صدارتی انتـخابات میں بھی ووٹنگ کے حوالے سے لوگوں میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ اور آج صبح سے ہی ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے دیکھے گئے۔
الیکشن کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی آئین کی شق چھتیس کے مطابق صدارتی انتخابات میں ایرانی شہریت رکھنے والا ہر فرد ووٹ دے سکے گا۔ ووٹ دینے کے لئے اٹھارہ سال مکمل ہونا شرط ہے صدارتی انتخابات کے دوسرے دور میں سعید جلیلی اور مسعودپزشکیان کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہے اور دونوں ہی امیدواروں نے دوسرے دور کے الیکشن کے لئے اپنی انتخابی مہم زور و شور سے چلائی ہے۔

ٹیگس