ایران اور چین کے تعلقات کو مستحکم بنانے پر زور
Jul ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام صدر نے چینی صدر سے ملاقات میں ایران اور چین کے باہمی تعلقات کی اہمیت اور ان میں مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران اور چین کے تعلقات اسٹریٹجک اور باہمی مفادات اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک کے رہنما اقتصادی، تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو جاری رکھنے اور اس میں فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔
شی جن پنگ نے بھی اس ملاقات میں زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں توسیع کی چین کی پالیسی بیرونی عوامل سے متاثر نہیں ہوگی۔