Jul ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران: ووٹنگ کی مدت رات 8 بجے تک بڑھا دی گئی

پورے ایران میں چودھویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے آج صبح 8 بجے ووٹنگ شروع ہوئی۔

سحر نیوز/ ایران: پولنگ مراکز پر عوام کے جوش و خروش اور عوام کی پولنگ اسٹیشنوں میں بڑے پیمانے پر موجودگی کے پیش نظر ایران کی وزارت داخلہ میں انتخاباتی کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے ووٹنگ کی مدت رات 8 بجے تک بڑھا دی ۔

پورے ایران میں چودھویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے آج صبح 8 بجے ووٹنگ شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہی تاہم پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کی بھیڑ کے پیش نظر ووٹنگ کی مدت 2 گھنٹے کیلئے بڑھادی گئی ۔

قابل ذکر ہے کہ مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی چودھویں صدارتی انتخابات کے امیدوار ہیں۔

ایران کے آئین کی نگراں کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے چودھویں صدارتی انتخابات کی ووٹنگ اندرون ملک انسٹھ ہزار شعبوں اور بیرون ایران پچانوے ملکوں میں ہوگی۔

انتخابات کی کوریج کے لیے دنیا بھر سے ذرائع ابلاغ کے نمائندے ایران آئے ہوئے ہیں۔

ٹیگس