مشرقی ایران میں دہشت گردوں کی گرفتاری، صوبہ سیستان و بلوچستان کے الیکشن ہیڈ کوارٹر کے سربراہ
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے الیکشن ہیڈ کوارٹر کے سربراہ نے اس صوبے میں انتخابات سے ایک رات قبل ایک 8 رکنی دہشت گرد گروہ کی گرفتاری کا اعلان کیا۔
سحرنیوز/ایران: رضا شریفی نے ہفتے کی شام ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انتخابات سے ایک رات پہلے صوبے کی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی 8 رکنی ٹیم کے ارکان کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
انہوں نے مزید بتایا سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کی وجہ سے اس صوبے میں 14ویں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل سیکورٹی کے ساتھ منعقد ہوا۔
انہوں نے بتایا گرفتار دہشت گرد صوبے کے مختلف علاقوں میں دھماکے کرنے کی سازش کر رہے تھے۔
انہوں نے سیستان و بلوچستان میں انتخابات کے شفاف انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ صوبے میں 9 لاکھ 70 ہزار 11 بیلٹ پیپر کا استعمال ہوا اور تقریباً 51 فیصد لوگوں نے انتخابات میں حصہ لیا۔