Jul ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • کوئی بھی عالمی فیصلہ ایران کی موجودگی کے بغیر نہیں ہو سکتا: ایران کی بری فوج کے کمانڈر

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ نظام اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے اور یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی فیصلہ اسلامی جمہوریہ ایران کی شرکت کے بغیر نہیں ہوسکتا-

سحرنیوز/ ایران: تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ایران کی بری فوج کے کمانڈر جنرل کیومرت حیدری نے ایرانی ایوی ایشن کے شہداء کی پہلی کانفرنس میں، جو آج (پیر) صبح  پارسیان آزادی ہوٹل میں منعقد ہوئی، ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے ایام سوگواری کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے مہینے میں ہمارے دل شہداء کے نور سے روشن ہو جاتے ہیں۔ ایرن کے شہداء، اسلام، قرآن، ملک کی حاکمیت اور حریم امامت و ولایت کے تحفظ کی راہ میں شہید ہوئے اور انہوں نے اپنے لئے شہادت اور نجات کا راستہ چنا-

کیومرث حیدری نے کہا کہ امت اسلامیہ کا سیدھا راستہ، انبیاء الہی اور ائمۂ اطہار علیھم السلام کا بتایا ہوا راستہ ہے، جنہوں نے ہمیں حق اور سچ کا راستہ دکھایا اور آج رہبر معظم انقلاب اسلامی مدظلہ العالی اس کا اعلی ترین نمونہ ہیں-

 آج اسلامی انقلاب کی برکت اور ولایت فقیہ کی بدولت اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے اور یہ یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی فیصلہ اسلامی ایران کی موجودگی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اور یہ قوت و اقتدار، مضبوط قیادت اور شہداء کی جانفشانی کا نتیجہ ہے- لہٰذا ہمیں چاہئے ولایت فقیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس مقتدر اور نورانی راہ کو جاری رکھیں کیوں کہ اگر ہم پوری قوت و اقتدار کے ساتھ  ولایت اور شہداء کی راہ پر گامزن رہیں گے تو یقینا کامیابی و سربلندی ہمارے قدم چومے گی-

 

 

ٹیگس