Jul ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • شب عاشور کی مجلس سے منتخب صدر کا خطاب

سماج میں عدل و انصاف اور حق کا قیام، قیام حسینی کا اہم مقصد تھا، یہ بات ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے شب عاشور کی ایک مجلس عزا کے موقع پر اپنے عوامی خطاب میں کہی۔

سحرنیوز/ایران: بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح)  کے مزار پر  منعقدہ اس مجلس کے دوران عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے نومنتخب صدر عوام کے حقوق کی ادائیگی پر زور دیا اور کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے حق کے قیام کی خاطر ہی حکومت وقت کے خلاف قیام کیا اور آپ کا امر بالمعروف در حقیقت حق کے نفاذ کے مقصد سے تھا۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اگر ہم عوام ، سماج اور اقوام کے لئے حق کے تقاضوں کو پورا نہ کریں تو پھر امام حسین علیہ السلام پر گریہ  اپنے حقیقی معنیٰ کھو دے گا اور وہ محض ایک گریہ ہوکر ہی رہ جائے گا۔ انہوں نے حکومتی عہدے داروں کی حساس ذمہ داریوں اور اس میں حق کے تقاضوں کے پاس و لحاظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ذمہ داران عدل و انصاف کا خیال رکھیں تو پھر عوام کی ناراضگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایران کے نو منتخب صدر  نے سماج میں پیش آنے والے اختلافات کو خواہشات نفس کی پیروی نتیجہ اور اہل بیت علیہم السلام کی ہدایات و دستورات پر عمل کو تمام اختلافات کے خاتمے کا باعث قرار دیا۔

ٹیگس