Jul ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • عالمی بیالوجی اولمپیاڈ، ایران کے دو سونے اور دو چاندی کے تمغے

ایرانی طلبا نے پینتیسویں عالمی بیالوجی اولمپیاڈ 2024 میں دو سونے اور دو چاندی کے تمغے حاصل کئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والےعالمی بیالوجی اولمپیاڈ 2024 میں حصہ لینے والے ایرانی طلبا کی ٹیم نے دو سونے اور دو چاندی کے تمغے جیتے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں بیالوجی اولمپیاڈ دو ہزار چوبیس 7 جولائی سے 14 جولائی تک منعقد ہوئے جن میں ایران کے آرش صمدی اور پوریا نیارکی نے سونے کے اور سپہر چاچی اور محمد رضا یزدخواستی نے چاندی کے تمغے حاصل کئے۔
ایران نے گزشتہ سال بھی عالمی بیالوجی اولمپیاڈ میں دو سونے کے اور دو چاندی کے تمغے جیتے تھے اور تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

ٹیگس